Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مسلمان بھارتی اداکار کو ہندوؤں کا نعرہ نہ لگانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

Share It:


معروف بھارتی ٹی وی اداکار علی گونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف اس لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ انہوں نے ہندو مذہب کا مخصوص نعرہ نہیں لگایا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی مسلمان اداکار علی گونی نے انتہا پسند عناصر کی سخت مذمت کرتے ہوئے مذہبی آزادی پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے عقائد ذاتی معاملہ ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی پر مذہبی نعرے یا رسم و رواج مسلط کرے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

علی گونی نے بتایا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کی قریبی دوست اور اداکارہ جاسمین بھاسن کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ ہندو ہیں اور ان سے تعلقات میں ہیں۔ علی گونی نے خبردار کیا کہ اگر ان کی ماں، بہن یا دوست کے خلاف کچھ کہا گیا تو وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر علی گونی کے مداحوں کی جانب سے ان کی حمایت کی جارہی ہے اور اداکار کیلئے پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول