Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر راکھی ساونت کا شدید ردعمل، نتیش کمار سے سرعام معافی کا مطالبہ

Share It:


بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے مسلمان خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے کے واقعے پر بھارتی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے سرِعام معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نتیش کمار کو اس واقعے پر میڈیا کو بلا کر متاثرہ خاتون کو بہن کہہ کر سب کے سامنے معافی مانگنی چاہیے۔ ایک مسلم خاتون کے پردے پر اس طرح حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ وہ نتیش کمار کو اپنا پسندیدہ لیڈر سمجھتی تھیں، لیکن اس طرح کے رویے نے انہیں شدید مایوس کیا ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ نتیش جی اگر میں اسی طرح سرِ بازار آپ کی دھوتی کھینچ لوں تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں عورت کو نقاب اور پردے کا حکم دیا گیا ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ زبردستی کسی عورت کے پردے کو ہاتھ لگائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عورت کی عزت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ایک طرف خواتین کے احترام کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف ان کی عزت اتارتے ہو، یہ ہر گز برداشت نہیں ہوگا۔

دوسری جانب عامر خان کی فلم دنگل سے شہرت پانے والی زائرہ وسیم نے بھی بہار کے وزیر اعلیٰ کی اس حرکت کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے وزیر اعلیٰ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

زائرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ عورت کا وقار اور سجاوٹ کوئی کھلونا نہیں ہے، خاص طور پر عوامی پلیٹ فارم پر تو بالکل نہیں۔ ایک مسلمان خاتون کی حیثیت سے، کسی دوسری عورت کا نقاب اس طرح ہٹاتے ہوئے دیکھنا اور ساتھ ہی وہ بے پرواہ مسکراہٹ دیکھنا انتہائی اشتعال انگیز تھا۔ زائرہ وسیم نے مزید لکھا کہ طاقت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اپنی حدود سے تجاوز کریں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول