Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

’’ مشن مکمل ہوا‘‘، بھارت کو شکست کے بعد سرفراز احمد کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ تصویر وائرل

Share It:



پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد کی انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اتوار کو دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کو بدترین شکست دینے کے بعد منگل کو سرفراز احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر اسٹوری کے طور پر لگائی جو وائرل ہوگئی۔

انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔ فائنل میں قومی ٹیم کی فتح میں سمیر منہاس کی عمدہ بیٹنگ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا جس کی بدولت پاکستان نے ٹرافی اپنے نام کی۔

ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد ٹیم نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کی۔

بعد ازاں منگل کے روز سرفراز احمد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا، ’’اسلام و علیکم سر، سرفراز احمد رپورٹنگ، مشن مکمل ہوا‘‘۔

سرفراز احمد کی یہ انسٹا اسٹوری دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جہاں شائقین کرکٹ نے ٹیم کی تاریخی فتح اور سرفراز احمد کے انداز کو خوب سراہا۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول