Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مشہور اداکارہ رشمیکا اور وجے کی شادی کا دعوت نامہ وائرل

Share It:



نامور بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیوراکونڈا جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کا مبینہ شادی کا کارڈ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کافی عرصے سے دونوں اداکار اپنی مبینہ شادی کی خبروں کے باعث سرخیوں میں ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ایک شادی کا دعوت نامہ وائرل ہوا ہے جسے ان دونوں سے منسوب کیا جارہا ہے، جس نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے۔

کیا شادی 26 فروری 2026 کو ہوگی؟

وائرل ہونے والے دعوت نامے کے مطابق دونوں اداکار 26 فروری 2026 کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنے والے ہیں۔

کارڈ پر درج تفصیلات کے مطابق استقبالیہ تقریب 4 مارچ 2026 کو شام 7 بجے کے بعد حیدرآباد میں منعقد ہوگی۔

دعوت نامے میں لکھا ہے کہ ’میں آپ کو ایک خاص خبر دینا چاہتا ہوں اور اپنی زندگی کے ایک اہم لمحے میں شریک ہونے کی دعوت دینا چاہتا ہوں‘۔

مزید کہا گیا ’آپ سب کی محبت اور دعاؤں کے ساتھ، رشمیکا اور میں 26 فروری 2026 کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کر رہے ہیں‘۔

کارڈ میں قریبی رشتہ داروں کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ہم اپنی زندگی کا یہ نیا باب شروع کر رہے ہیں اور اپنی خوشیوں کی یادیں بنا رہے ہیں، آپ کی شرکت ہمارے لیے بے حد اہم ہوگی، آپ کی موجودگی اور دعائیں اس موقع کو ہمارے لیے مزید خاص بنا دیں گی۔

مزید لکھا ہے ’ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آپ ہماری شادی کی استقبالیہ تقریب میں شریک ہوں اور ہمیں دعائیں دیں جو 4 مارچ 2026 کو تاج کرشنا، بنجارہ ہلز، حیدرآباد میں منعقد ہوگی‘۔  

تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ دعوت نامہ آفیشل اور مستند ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ وجے اور رشمیکا کے درمیان مبینہ تعلقات کی خبریں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں، برسوں کی ڈیٹنگ افواہوں کے بعد اب اطلاعات ہیں کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وجے دیوراکونڈا اپنی آئندہ فلم ’رنابالی‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے، جس کی ہدایت کاری راہول سنکریتیان کر رہے ہیں جب کہ فلم میں رشمیکا مندانا بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔ 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول