Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مشہور زمانہ کارٹون ’دی سمپسنز‘ کے مصنف چل بسے، وجہ موت سامنے آگئی

Share It:


معروف اور پیش بینی کے واقعات سے شہرت پانے والی اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ کے مصنف ڈینیئل انتھونی مک گراتھ چل بسے۔

ڈین مک گراتھ کی عرفیت سے پہچانے جانے والے اسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل کے بارے میں علم ہوا ہے کہ ان کی موت فالج کے باعث ہوئی۔

ڈین مک گراتھ امریکی شوبز اور مزاحیہ تحریروں کی دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے تھے۔ انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم بھی حاصل کی تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔ ڈین ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ہونہار طالب علم تھے اور دوران تعلیم MIT میں کمپیوٹر گیمز بھی ڈیزائن کرتے رہے۔

مک گراتھ نے ٹی وی کی دنیا میں اپنا آغاز سٹرڈے نائٹ لائیو کے ذریعے کی۔ اس کے بعد یہ سفر رکا نہیں اور ڈینیئل کے قلم نے کئی مشہور تخلیقات جنم دیں۔

’دی سمپسمز‘ کے اینی میٹڈ سیریز  مک گراتھ کو ایک الگ پہچان دی۔ انھوں نے مذکورہ سٹ کام کےلیے سمپسنز ٹیم کے ساتھ کئی اقسام کے شریک مصنف کے طور پر کام کیا۔ 

مک گراتھ کو اسی کام پر ایمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ ڈینیئل انتھونی کی اچانک موت پر شوبز کی شخصیات نے تعزیتی پیغامات اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔
 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول