Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مصر کا بڑا مطالبہ: پاکستان غزہ کی تعمیرِ نو میں مرکزی کردار ادا کرے!

Share It:


اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے تجویز کردہ عالمی استحکام فورس (ISF) کا کردار صرف جنگ بندی کی نگرانی اور غزہ کی سرحدوں کے تحفظ تک محدود ہونا چاہیے۔

انہوں نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کی تعمیرِ نو اور بحالی میں مزید نمایاں کردار ادا کرے۔

نجی نیوز ویب سائٹ سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ استحکام فورس کا مقصد امن نافذ کرنا نہیں بلکہ موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنا ہے۔

ان کے مطابق فورس کی تفصیلات، مینڈیٹ اور دستوں کی فراہمی کے معاملات ابھی عالمی شراکت داروں، خصوصاً امریکا کے ساتھ مشاورت میں ہیں۔

بدر عبدالعاطی نے بتایا کہ مصر جلد غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے، اور پاکستان سے نہ صرف مالی مدد بلکہ نجی شعبے، تکنیکی معاونت اور طبی خدمات کی فراہمی میں بھی زیادہ کردار کی توقع کرتا ہے۔ ان کے مطابق غزہ میں تقریباً 50 ہزار ایسے مریض ہیں جنہیں فوری طبی امداد درکار ہے۔

مصری وزیرِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور مصر اس بات پر متفق ہیں کہ خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔ انہوں نے سوڈان، ایران اور دیگر علاقائی تنازعات پر بھی سیاسی حل، مکالمے اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیا۔

دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم دوگنا کیا جانا چاہیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول