Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف اداکار عزیر عباسی چل بسے

Share It:


پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عزیر عباسی طویل علالت کے بعد اس دارفانی سے کوچ کر گئے۔

عزیر عباسی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ایک ستون کی حیثیت سے کئی دہائیوں تک اپنے فن کے جوہر دکھاتے رہے اور متعدد یادگار کرداروں کے ذریعے شائقین کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے جگہ بنا گئے۔

عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل ’انتقام‘ میں رشید بابا کے کردار سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی، جہاں ان کی شاندار اداکاری اور شائستہ اردو تلفظ نے ناظرین کو بے حد متاثر کیا۔ ان کے فنی سفر کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں ’کراچی ڈویژن‘، ’باشو‘، ’ہیر رانجھا‘ اور ’کھلونا‘ جیسے مشہور سیریلز شامل ہیں۔

اداکار کا تعلق ایک ایسے فنکار خاندان سے تھا جس کی جڑیں پاکستانی انڈسٹری میں گہری ہیں۔ ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے، جبکہ وہ موجودہ دور کے مقبول اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔

شمعون عباسی نے اپنے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ’’میرے پیارے چچا آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، براہِ کرم ان کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔‘‘ 

عزیر عباسی کے انتقال کی خبر پر ان کے مداح اور ساتھی فنکار غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعائیں کر رہے ہیں۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول