Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف اداکار نے کائیلی جینر کیساتھ شادی کا اشارہ دیدیا 

Share It:



معروف فرانسیسی اداکار ٹیموتھی شلمیٹ نے سوشل میڈیا انفلوئنسر کائیلی جینر کے ساتھ شادی کا اشارہ دیدیا۔ ٹیموتھی شلمیٹ نے مداحوں کو اپنی محبت بھرے زندگی کی ایک نادر جھلک دکھائی، اور کہا جا سکتا ہے کہ رومانس کے افواہوں میں شدت آ گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی کی رپورٹ‘ کے مطابق ایک انٹریو کے دوران معروف فرانسیسی اداکار ٹیموتھی شیلمیٹ سے سوال کیا گیا کہ ’کیا آپ کی گرل فرینڈ ہے؟‘

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جس پر اداکار نے ہچکچائے بغیر جواب دیا ’جی ہاں‘۔ 

میزبان نے اگلا سوال کیا کہ ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کبھی شادی کریں گے’؟

انہوں نے پھر جواب دیا کہ آپ نے بہت پرسنل سوال پوچھ لیا ہے اور آپ مجھے مشکل میں ڈالنے والے ہیں، تاہم پھر انہوں نے فوری مسکراتے ہوئے جواب دیا ’جی ہاں‘۔ 

جب انٹرویو لینے والے نے شرارتاً پوچھا کہ کیا ہمیں بھی شادی میں مدعو کیا جائے گا؟ شلمیٹ نے مسکراتے ہوئے پوچھا ’ہم سے کیا مراد ہے، آپ سب، جس پر وہاں موجود لوگ ہنس پڑے۔ 

یاد رہے کہٹیموتھی شلیمیٹ 2023 سے امریکی کاروباری خاتون اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کائیلی جینز کو خاموشی سے ڈیٹ کررہے ہیں جو سب سے پہلے بیونسے کے کنسرٹ میں عوامی طور پر ایک ساتھ دکھائی دیے۔ 

ذرائع نے ان کےتعلقات کو بہت سنجیدہ قرار دیا ہے کہ یہ افواہیں ہیں کہ اس سال منگنی بھی ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وہ لاس اینجلس میں ایک شادی شدہ جوڑے کی طرح ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔ 

ہالی ووڈ فلم مارٹی سپریم کے لیے بہترین اداکار کا کریٹکس چوائس ایوارڈ وصول کرتے ہوئے شلیمیٹ نے کائیلی جینز کی محبت اور بھرپور حمایت پر خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا۔

تاہم، کیمرے میں قید ہونے والا یہ منظر فوری ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور مداح ان کی شاد کی افواہیں اڑانے لگے۔  



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول