Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف امریکی ریپر کو خواتین کیساتھ جنسی تشدد کے الزام میں سزا

Share It:


امریکی ریپر اور کاروباری شخصیت شان ڈِڈی کومبز کو خواتین پر بدسلوکی اور جسم فروشی سے متعلق الزامات میں چار سال اور چند ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کی فیڈرل عدالت کے جج ارون سبرامنیئن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 55 سالہ کومبز نے اپنی دو سابق گرل فرینڈز کاساندرا وینچورا اور جین کو برسوں ذہنی و جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا۔

جج کے مطابق یہ محض تفریح یا منشیات کا معاملہ نہیں بلکہ "غلامی اور ذلت کا ایک نظام” تھا جس نے متاثرہ خواتین کو خودکشی کے قریب پہنچا دیا۔ کومبز سزا سنائے جانے کے دوران عدالت میں خاموش کھڑے رہے۔

یاد رہے کہ امریکی ریپر کو جولائی 2024 میں اس الزام میں مجرم قرار دیا گیا تھا کہ انہوں نے مرد جسم فروشوں کو بلا کر منشیات کے زیرِ اثر اپنی گرل فرینڈز کے ساتھ جنسی تعلقات پر مجبور کیا۔ تاہم انہیں ریکیٹنگ اور سیکس ٹریفکنگ جیسے سنگین الزامات سے بری کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ کومبز ستمبر 2024 سے حراست میں ہیں اور قید کا یہ وقت سزا میں شمار کیا جائے گا، جس کے بعد وہ تقریباً تین سال میں رہا ہو سکتے ہیں۔ سزا سے قبل انہوں نے متاثرہ خواتین سے معافی مانگی، جبکہ ان کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول