Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف برطانوی گلوکار کی موت کیسے ہوئی؟ رپورٹ میں انکشاف

Share It:


برطانیہ کے مشہور گلوکار اور ’بلیک سبتھ‘ بینڈ کے بانی اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے رجسٹری آفس میں جمع کرائی گئی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں درج ہے کہ اوسبورن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ 

ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں درج ہے کہ اوسبورن کو ’’گھر سے باہر کارڈیک اریسٹ ہوا جبکہ انہیں شدید مایوکارڈیل انفارکشن، کورونری آرٹری ڈیزیز اور پارکنسنز کے مرض کے ساتھ آٹونومک ڈسفنکشن‘‘ کا سامنا تھا، جنہیں موت کی مشترکہ وجوہات قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوسبورن کی بیٹی ایمی اوسبورن نے یہ دستاویز نیویارک ٹائمز کو جمع کرائی تھی جنہوں نے اس خبر شائع کیا۔

یاد رہے کہ اوزی اوسبورن 22 جولائی کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ 2020 میں آنجہانی گلوکار نے خود پارکنسنز کی بیماری کی تشخیص کا انکشاف کیا تھا۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول