Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف بھارتی اداکارہ کے بھائی کو سرعام قتل کردیا گیا

Share It:


بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات دہلی کے نظام الدین علاقے میں پارکنگ کے تنازع پر اداکارہ ہما قریشی کے چچا زاد بھائی آصف قریشی کو چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ یہ واقعہ رات تقریباً 11 بجے کے قریب  پیش آیا جب آصف نے اپنے دو پڑوسی لڑکوں سے ان کے گھر کے سامنے کھڑی اسکوٹر ہٹانے کے لیے کہا۔

پولیس کے مطابق 19 سالہ اُجوال اور 18 سالہ گوتم نامی ملزمان نے بدکلامی کے بعد واپس آ کر آصف پر تیز دھار ہتھیار، ممکنہ طور پر چاقو سے حملہ کیا۔ آصف کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق جھگڑے کے دوران ایک ملزم نے آصف کو گریبان سے پکڑ کر سینے پر وار کیا۔

اس دوران آصف کی اہلیہ، سَیناز قریشی اپنے شوہر کو بچانے کی کوشش کرتی رہی تاہم پڑوسی نوجوانوں نے سرعام گھر کے باہر ہما قریشی کے کزن کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔

پولیس نے واقعہ کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان اور آصف قریشی کے درمیان پہلے بھی بائیک پارکنگ کے مسئلے پر تنازعات ہو چکے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول