Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف بھارتی اداکار خاتون یوٹیوبر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار

Share It:


خاتون یوٹیوبر نے بھارتی بھوج پوری فلم اندسٹری کے اداکار پر  جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد پولیس نے خاتون یوٹیوبر کی شکایت پر بھوج پوری اداکار اور آئی پی ایل کمنٹیٹر مانی معراج کو پٹنہ (بہار) سے گرفتار کر لیا۔

خاتون یوٹیوبر نے مانی معراج پر جبری مذہبی تبدیلی، جنسی زیادتی، زبردستی اسقاط حمل اور فراڈ جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ملزم پر تین سال کے دوران لاکھوں روپے کا مالی دھوکہ دینے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مانی معراج کی پہلے گوشت کی دکان تھی لیکن بعد میں سوشل میڈیا پر کامیڈی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی اور لاکھوں فالوورز بنا لیے۔

اس کامیابی کے بعد مانی نے بھوجپوری فلموں میں کام کیا اور حال ہی میں ان کی ایک فلم ریلیز ہوئی تھی۔ وہ ٹی وی پر بھوجپوری زبان میں آئی پی ایل کمنٹری بھی کر چکے ہیں۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول