Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی جیل سے رہا

Share It:


معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔

ڈکی بھائی کو جیل کے پچھلے گیٹ سے گاڑی میں بیٹھا کر روانہ کیا گیا، ڈکی بھائی کی روبکار آج عدالت نے جاری کی تھی۔

ڈکی بھائی کو اگست 2025 میں لاہور ایئرپورٹ سے جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) ونگ نے گرفتار کیا تھا۔ 

جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم بھٹو نے آج انکی رہائی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ اگر ڈکی بھائی کسی اور مقدمے میں مطلوب یا ملوث نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل کو باضابطہ روبکار بھی ارسال کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ پیر کو 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

سماعت کے دوران جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایسے نوعیت کے کیسز میں ضمانت نہ ہونا غیر معمولی بات ہے۔

ڈکی بھائی کے خلاف این سی سی آئی اے میں آن لائن جواء کو فروغ دینے کا مقدمہ درج ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول