Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے دو اہلکار ہلاک، ایک حادثاتی طور پر، دوسرا مشکوک حالات میں

Share It:


مقبوضہ کشمیر کے دو اضلاع بارہ مولا اور ڈوڈہ میں پیش آنے والے الگ الگ واقعات میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جن کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پہلا ضلع بارہ مولا کے اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش پہاڑی علاقے کی ایک گہری کھائی سے فوجی اہلکار انیل کمار کی لاش ملی ہے۔

بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ڈیوٹی پر مامور فوجی اہلکار معمول کے گشت کے دوران پہاڑی سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔

تاہم علاقہ مکینوں اور مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس واقعے میں عسکریت پسندوں کا ہاتھ ہونے کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ کوئی اہلکار کیوں اکیلا گشت پر ہوگا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے علاقے سَرنا بھدرواہ میں ایک بھارتی فوج کی گولی لگی لاش ملی۔ اہلکار کی شناخت سوریش بسوال کے نام سے ہوئی۔

فوجی حکام کا دعویٰ ہے کہ سپاہی اپنی سروس رائفل کے اتفاقیہ طور پر چل جانے سے ہلاک ہوا۔ تاہم، واقعہ کی نوعیت مشکوک ہونے کے باعث پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا جہاں آخری رسومات ادا کردی گئیں۔

اہلکاروں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج ان کے پیاروں کی موت کی اصل وجہ کو چھپا رہی ہے اور ہمیں اس معاملے سے بے خبر رکھا جا رہا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول