Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مقبوضہ کشمیر کی آرمی بیس میں بھارتی فوج کا افسر پُراسرار گولی لگنے سے ہلاک

Share It:


جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر کی ڈیوٹی کے دوران گولی لگنے سے موت واقع ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع سامبا میں پیش آیا۔ گولی سے لگنے شدید زخمی ہونے والے فوجی افسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

تاحال یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ فوجی افسر کی ہلاکت اپنی ہی گولی سے ہوئی یا کسی اور اہلکار کے ساتھ آپسی جھگڑے میں مارے گئے۔

بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں اور حقائق سامنے آنے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ ماضی میں سیکیورٹی فورسز کے اندر حادثاتی فائرنگ یا باہمی فائرنگ جیسے واقعات بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں جن کی ہر بار تفصیلی جانچ کی جاتی ہے۔

تاہم ایسی کسی بھی انکوائری کی رپورٹ کبھی منظرعام پر نہیں آسکیں اور نہ ہی اس کوئی نتیجہ نکلا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول