Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملائیکہ اروڑہ کا دوسری شادی کی خواہش کا اظہار، کیسا شوہر چاہیئے؟

Share It:


بالی ووڈ اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ڈانسر و ماڈل ملائیکہ اروڑہ نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں 51 سالہ ملائیکہ اروڑہ نے دوسری شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ محبت پر اب بھی یقین رکھتی ہیں اور دوسری شادی کیلئے انہوں نے کبھی ‘نہ‘ نہیں کہا۔

ملائیکہ کا کہنا تھا کہ جب ارباز خان سے ان کی شادی ہوئی تب وہ بہت کم عمر تھیں۔ انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو پیغام دیا کہ شادی کا فیصلہ لینے میں جلد بازی نہ کریں اور زندگی کو سمجھیں اس کے بعد ہی شادی کریں۔

بالی ووڈ اسٹار کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ناقدین اس پر بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ محبت کی شادی کرنے والے ارباز اور ملائیکہ شادی کے 18 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدہ ہوگئے تھے۔ 2017 میں ارباز سے طلاق کے بعد ملائیکہ اگلے ہی برس اداکار ارجن کپور کیساتھ تعلقات میں آگئیں تھیں تاہم 2024 میں ان کا یہ رشتہ بھی ختم ہوگیا۔ 

دوسری جانب ارباز نے ملائیکہ اروڑہ سے طلاق کے کئی برسوں بعد 2023 میں بالی ووڈ کی ایک مشہور میک اپ آرٹسٹ سے دوسری شادی کرلی تھی۔ 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول