Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے نئے ذرائع متعارف

Share It:



اسلام آباد:

ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے نئے ذرائع متعارف کروا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملازمین کے لیے ریٹائرمنٹ کے بعد مستقل آمدن کے نئے ذرائع متعارف کرانے کے لیے ریٹائرمنٹ آمدن سے متعلق نئی اینیوٹی مصنوعات کی منظوری دے دی ہے۔

ادارے کے مطابق لائف کنٹنجنٹ، ڈیفرڈ اور گارنٹیڈ پیمنٹ اینیوٹیز کی مصنوعات متعارف کرائی گئی ہیں جن کا مقصد ریٹائرمنٹ کے بعد افراد کو مالی استحکام فراہم کرنا ہے۔

ایس ای سی پی کے مطابق ہائبرڈ اینیوٹی اسکیمیں عمر بھر آمدن اور یقینی ادائیگیاں فراہم کرتی ہیں جبکہ ریٹائرڈ افراد اپنی جمع شدہ بچت کو مستقل ماہانہ آمدن میں تبدیل کرسکیں گے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ نئی اینیوٹی مصنوعات مہنگائی اور بڑھتی ہوئی اوسط عمر کے باعث پیدا ہونے والی مالی مشکلات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق اینیوٹی مصنوعات روایتی انشورنس اور تکافل دونوں نظام میں دستیاب ہوں گی۔ اس اقدام کے ذریعے پاکستان کے ریٹائرمنٹ سسٹم کو مستحکم اور معیاری بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول