Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی کے اثرات صارفین پر پڑیں گے، سی ای او کے الیکٹرک

Share It:



کراچی:

سی ای او کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی کے اثرات صارفین پر پڑیں گے۔

اپنے بیان میں چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا کہ ‏نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے۔ اس سال جون میں پہلے جس ٹیرف کا اعلان ہوا تھا وہ ڈھائی سال کی مشاورت، تحقیق ، جانچ پڑتال اور آزاد ذرائع سے اعداد شمار کی تصدیق کے بعد جاری کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال غور کر کے جاری ہونے والے ملٹی ایئر ٹیرف کو محض چند ماہ میں یکسر بدل دیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک اس نظرثانی ٹیرف کی روشنی میں جائزہ لے رہی ہے کہ آپریشنز کو کیسے جاری رکھا جائے۔ کے الیکٹرک ملٹی ایئر ٹیرف میں کٹوتی سے بجلی صارفین پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

مونس علوی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ صارفین کو متاثر نہ کیا جائے، مگر کسی حد تک اس کمی کیے گئے ٹیرف کے اثرات ان پر پڑیں گے۔ کے الیکٹرک انتظامیہ نے کٹوتی کے بعد جاری کیے گئے نظرثانی شدہ ٹیرف کے حوالے سے بورڈ کو آگاہ کیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول