Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملکہ کامیلا نے نوعمری میں حملہ پسپا کرنے کا واقعہ بیان کیا

Share It:


برطانوی ملکہ کامیلا نے اپنی کم عمری میں خود پر ہونے والے ایک جنسی حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کردیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس بات کا انکشاف نئی کتاب "Power and the Palace” میں کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ اُس وقت رونما ہوا تھا جب نو عمر کامیلا ٹرین میں سفر کر رہی تھیں اور ایک شخص جنسی ہراسانی کی کوشش کی تھی۔

کامیلا نے اپنی جوتی اتار کو مذکورہ شخص کو مارا اور لاتوں سے بھی اس کی تواضع کی۔ اچھی طرح درگت بنانے کے بعد ریلوے اسٹیشن پر اسے پولیس کے حوالے بھی کردیا۔

یہ واقعہ دراصل برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر گٹو ہیری نے صحافی ویلینٹائن لو کو بتایا تھا۔

گٹو ہیری کے بقول ملکہ کامیلا نے خود یہ واقعہ ان سے شیئر کیا تھا۔ اس لیے وہ اس واقعے کی صداقت سے متعلق مکمل طور پر پُراعتماد ہیں۔

یاد رہے کہ 2022 میں شاہ چارلس سوم کے تخت نشین ہونے کے بعد بننے والی ملکہ کامیلا گزشتہ ایک دہائی سے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف متحرک ہیں۔

ملکہ کامیلا نہ صرف ان مہمات میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ متاثرین کی مدد کرنے والی تنظیموں کی سرپرستی بھی کرتی رہتی ہیں۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول