Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملکی برآمدات 16.43 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.68 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

Share It:



اسلام آباد:

رواں مالی سال 2025-26ء کے پہلے ماہ (جولائی2025ء) میں پاکستان کی برآمدات 16.43 فیصد اضافہ کے ساتھ 2.68 ارب ڈالر ہوگئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات 32 فیصد اضافے سے ایک ارب 67 کروڑ ڈالر رہیں، ریڈی میڈ گارمنٹس، سوتی دھاگا، کپڑے، نیٹ ویئر، بیڈویئر، ٹاولز کی ایکسپورٹ بڑھی ہے، ٹینٹ، کینوس، ترپال وغیرہ کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، غذائی اجناس کی برآمدات میں 10.25 فیصد کمی ہوئی اور حجم 42 کروڑ 69 لاکھ ڈالرریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی مدت میں غذائی برآمدات 47 کروڑ 57 لاکھ ڈالر تھیں، جولائی میں باسمتی چاول، سبزیوں، آئل سیڈز، چینی کی برآمدات میں کمی رہی، پھلوں، مسالہ جات، گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا، آٹو پارٹس، لیدر مصنوعات، سرجیکل آلات کی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پلاسٹک میٹریل، ادویات اور ٹرانپسورٹ کے سامان کی برآمدات میں کمی آئی، پیٹرولیم اور کوئلے کی برآمدات میں 23.37 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد حجم 4 کروڑ 88 لاکھ ڈالررہا، مخصوص صنعتوں کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 17.35 فیصد کمی آئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول