Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملکی سطح پر تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر 

Share It:


ملکی سطح پر تیل و گیس کے شعبے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے جب کہ وزیرستان بلاک میں اسپن وام-1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع ہوگئی۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اسپن وام-1 منصوبے کا افتتاح کر دیا، ماڑی انرجیز نے کہا کہ اسپن وام-1 دریافت سے پاکستان کی توانائی سکیورٹی مضبوط ہوگی،اسپن وام-1 سے ابتدائی پیداوار 40 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی۔

وزیرستان بلاک سے مجموعی گیس فراہمی تقریباً 100 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک پہنچ گئی، وزیر پیٹرولیم  نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔

ماڑی انرجیز نے کہا کہ شیوا-1 اور اسپن وام-1 کو قومی گیس گرڈ سے منسلک کر دیا گیا، مقامی ہائیڈروکاربن وسائل کی ترقی سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا۔

منصوبہ ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور اورینٹ پیٹرولیم پر مشتمل جوائنٹ وینچر ہے، ماڑی انرجیز کے مطابق وزیرستان میں مزید تلاش و پیداوار کے منصوبوں کی توقع ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول