Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملکی معیشت کی ترقی میں دیہی خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے، مریم نواز

Share It:


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد دیہی خواتین کی محنت، جدوجہد اور خدمات کو سراہنا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی دیہی خواتین محنت، محبت، احساسِ ذمہ داری اور قربانی کی بہترین مثال ہیں، جن کی بدولت صوبے کی زمین زرخیز ہوتی ہے، گھر آباد رہتے ہیں اور ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی عورت صرف محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی میں ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیہی خواتین سمیت ہر عورت کا تحفظ ان کی "ریڈ لائن” ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ دیہی خواتین صرف کسان نہ رہیں بلکہ فیصلہ سازی اور معیشت میں مؤثر کردار ادا کریں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت پنجاب دیہی خواتین کے لیے نئے مواقع اور سہولیات فراہم کر رہی ہے، جن میں کسان کارڈ، لائیوسٹاک کارڈ اور ہمت کارڈ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ بلاسود قرضے، لیپ ٹاپ اور تعلیمی اسکالرشپس سے دیہی بیٹیوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آرہی ہے۔

مریم نوا نے مزید کہا کہ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرامز اور مویشیوں کی فراہمی کے ذریعے خواتین کو روزگار کے مواقع دیے جا رہے ہیں، جبکہ ورچوئل پولیس اسٹیشن خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول