Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملکی معیشت کے استحکام کیلئے نجکاری سے متعلق ایک اور اہم پیش رفت 

Share It:


حکومت کی اقتصادی اصلاحاتی حکمتِ عملی کے تحت قومی اداروں کی مؤثر نجکاری کیلئے منظم اقدامات جاری ہیں

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادکے مطابق پاکستان ائیر لائن کی نجکاری ایک لینڈ مارک اور تاریخی اقدام ہے . پی آئی اے کی نجکاری نے ایک نئی تقویت دی جس سے آنے والے دنوں میں مزید بہتری نظر آئے گی۔

مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے بجلی کے شعبہ میں مزید بہتری آئے گی، اسلام آباد ایئرپورٹ کے بعد ملک کے دیگر ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور بینکس بھی نجکاری پروگرام کا حصہ ہوں گے۔ نجکاری کمیشن کا 249واں اجلاس چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے خریدار کنسورشیم میں ایف ایف سی کی شمولیت کی سفارش حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی نجکاری کو بھجوا دی گئی۔

مشیر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نجکاری کمیشن بورڈ نے قانونی تقاضوں کو پورا کرنے والی ایف ایف سی کو کنسورشم میں شامل کرنے کی سفارش کی توثیق کی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول