Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 8 کروڑ کی منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

Share It:



راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن  کے دوران 8 کروڑ کی منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس  نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 7 کارروائیوں کے دوران 5 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے  مختلف آپریشنز  کے دوران 8 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 97.165 کلوگرام منشیات برآمد  کرلی گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے 2 مسافروں کے سامان سے کپڑوں میں جذب 19 کلوگرام آئس برآمد ہوئی جب کہ ایک اور کارروائی میں جدہ جانے والے 3 مسافروں کے جوتوں سے 1.6 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی، جن میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ جانے والے پارسل سے لیڈیز کپڑوں میں چھپائی گئی 64.565 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی اور اس کارروائی میں بھی ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

کالا باغ ریلوے اسٹیشن کے قریب اے این ایف نے ایک خاتون مسافر کے سامان سے 6 کلوگرام چرس برآمد کی، جب کہ پشاور رنگ روڈ پر واقع ایک کوریئر آفس سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل میں 1.2 کلوگرام چرس ملی۔ اسی طرح کراچی میں بھی ایک خاتون مسافر کے قبضے سے 3.6 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

علاوہ ازیں بھکر روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

اے این ایف حکام کے مطابق تمام کارروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول