ملک بھر میں خراب موسم اور انتظامی مسائل کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں 8 پروازیں منسوخ جبکہ 57 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ نجی ایئرلائن کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 587 کو بھی موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا۔ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر 19 پروازیں ایک سے 8 گھنٹے جبکہ کراچی ایئرپورٹ پر بھی 19 پروازیں ایک سے 6 گھنٹے تک تاخیر کا سامنا کرتی رہیں۔



