Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملک میں زرعی گھرانوں کی تعداد میں اضافہ، مویشی کی سالانہ شرح نمو 18.3 فیصد ریکارڈ

Share It:



اسلام آباد:

ملک میں  زرعی گھرانے 83 لاکھ سے بڑھ کر ایک کروڑ 17 لاکھ، مال مویشی کی تعداد 25 کروڑ 13 لاکھ تک پہنچ گئی اور مویشیوں کی سالانہ شرح نمو 18.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے 14 سال بعد ساتویں زرعی شماری 2024 کا اجرا کر دیا گیا ہے، اس سے قبل  2010 میں زرعی شماری ہوئی تھی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گائے کی تعداد دو کروڑ 69 لاکھ 68 ہزار ہے، بھینسوں کی تعداد دو کروڑ 95 لاکھ 61 ہزار، بھیڑوں کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 85 ہزار، بکریوں کی تعداد 3 کروڑ 13 لاکھ 9 ہزار اور اونٹوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں گائے کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 9 ہزار، بھینسوں کی تعداد 39 لاکھ 36 ہزار، بھیڑوں کی تعداد 76 لاکھ 39 ہزار، بکریوں کی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 92 ہزار، اونٹوں کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ میں گائے کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 6 ہزار، بھینسوں کی تعداد ایک کروڑ 34 لاکھ 58 ہزار، بھیڑوں کی تعداد 47 لاکھ 42 ہزار، بکریوں کی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ 13 ہزار اور اونٹوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار ہے۔

بلوچستان میں گائے کی تعداد 40 لاکھ 75 ہزار، بھینسوں کی تعداد 6 لاکھ 64 ہزار، بھیڑوں کی تعداد ایک کروڑ 88 لاکھ 14 ہزار، بکریوں کی تعداد دو کروڑ 28 لاکھ 87 ہزار اور اونٹوں کی تعداد 7 لاکھ 72 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گائے کی تعداد 10 لاکھ 5 ہزار، بھینسوں کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار، بھیڑوں کی تعداد 5 ہزار، بکریوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار اور اونٹوں کی تعداد 3 ہزار 800 ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے زرعی شماری دستاویز کے مطابق ملک میں زیر کاشت رقبہ 2024 میں 52.8 ملین ایکڑ تک پہنچ چکا ہے، جس میں 79 فیصد زرعی رقبہ نہروں اور ٹیوب ویلز سے سیراب ہوتا ہے۔

زرعی شماری پاکستان کی شماریاتی تاریخ کا سنگ میل قرار دیا گیا ہے جس کے نتائج سے لاکھوں زرعی گھرانوں کی زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول