Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملک میں چینی کی قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی

Share It:



اسلام آباد:

چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ملک میں چینی کی قیمت 229 روپے تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 19 روپے تک اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت  210 روپے سے بڑھ کر 229 روپے کلو تک ہوگئی، پشاور میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، کراچی، اسلام آباد میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 195روپے تک رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 190روپے ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں دو روپے ایک پیسے کمی ہوئی۔

ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 185 روپے 47 پیسے پر آگئی ہے اس سے پہلے چینی کی اوسط فی کلو قیمت 187 روپے 48 پیسے تھی، ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 132روپے 24 پیسے تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول