Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ملک میں گزشتہ ہفتے  22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

Share It:



اسلام آباد:

حکومت کی جانب سے حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے دعوے کے باوجود چینی، چاول اور انڈے سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوگئی ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.2 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح 5.03 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے پیاز، ٹماٹر، آلو، چاول، انڈے اور چینی سمیت 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چار اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دال مونگ، ماش، ایل پی جی، لکڑی اور کپڑے بھی مہنگے ہوئے۔

حالیہ ایک ہفتے میں پیاز 12.17 فیصد، ٹماٹر 10.47 فیصد مہنگے ہوئے، آلو 3.57 فیصد، چاول 1.63 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 1.52 فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیاد پر ٹماٹر 90 فیصد، چینی 29 فیصد، آٹا 18.65 فیصد تک مہنگا ہوا۔

اعداد وشمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، گزشتہ ہفتے آٹا 9.80 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 3.20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.10 فیصد کمی کے ساتھ 4.89 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.13 فیصد کمی کے ساتھ5.23فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.11 فیصد کمی کے ساتھ 5.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 29 ہزار 518 روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیےمہنگائی میں اضافے کی رفتار0.09 فیصدکمی کے ساتھ 5.85 فیصد رہی اور 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.06 فیصد کمی کے ساتھ 5.15 فیصد رہی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول