Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

ممبئی کی بارش نے امیتابھ بچن کا 200 کروڑ کا بنگلہ بھی ڈبو دیا

Share It:


ممبئی کی موسلا دھار بارش نے جہاں پورے شہر کو جھیل میں بدل دیا وہیں بالی ووڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن کا لگژری بنگلہ بھی لپیٹ میں آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں 24 گھنٹوں میں 300 ملی میٹر بارش نے معمولات زندگی تہس نہس کرکے رکھ دی۔

یہ شہر بھارتی فلم انڈسٹری کا مسکن اور معروف فنکاروں کا قیام گاہ بھی ہے۔ ممبئی کے یہ پُرتعیش علاقے بھی بارش کی زد میں آگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے مداحوں کو چونکا دیا، جہاں جوہو کی گلیوں میں پانی ٹخنوں تک جمع ہے اور امیتابھ بچن کے بنگلے کا دروازہ کھولتے ہی ’’سمندر‘‘ کا منظر سامنے آتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کا 200 کروڑ کا خوابوں جیسا بنگلہ ’پرتیکشا‘ بارش کے پانی میں ڈوب گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوہو کی سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے اور امیتابھ بچن کے بنگلے کا مین گیٹ کھولتے ہی اندر بھی پانی ہی پانی نظر آتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ چاہے کروڑوں کے مالک ہوں یا عام شہری، ممبئی کی بارش نے سب کو پریشان کرکے رکھا ہے۔

کسی نے کمنٹ کیا کہ یہ بارش بھی کیا چیز ہے… نہ امبانی بچ سکے نہ بچن! تو کسی نے تبصرہ کیا کہ پرتیکشا کے دروازے پر اب پانی کا راج ہے۔

ایک اور صارف نے یہ دلچسپ تبصرہ کیا کہ یہ بارش نہیں ممبئی کی فلمی کہانی لگ رہی ہے۔

ممبئی میں ہونے والی بارشوں میں اب تک 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعد بارش سے رواں ماہ ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی۔

 

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول