Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

منشیات کی اسمگلنگ میں بڑے با اثر لوگ ملوث ہیں، سپریم کورٹ

Share It:



اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم فیاض حسین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے منشیات کیس میں ملزم فیاض حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ 

اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ ملزم سے دس کلو ہیروئن اور ڈرون ریکور ہوا، منشیات اسمگلنگ میں ملزم کے ساتھ پنجاب پولیس کا اہلکار مظہر اقبال بھی ملوث ہے۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا کہ منشیات دوسرے ملک اسمگل کرنے کیلئے آج کل ڈرون کا استعمال ہوتا ہے، منشیات کی اسمگلنگ کے کام میں بڑے بااثر لوگ ملوث ہیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہ کہ آج ملزم کو ضمانت دی تو یہ مفرور ہو جائے گا، ملزم سزا سے خوفزدہ ہوکر ضمانت چاہتا ہے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ سزا ہوئی تو عدالت آجائیں گے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا ٹرائل کورٹ سے کارروائی مکمل کروائیں۔ عدالت نے ملزم کی درخواست مسترد کردی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول