Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ

Share It:


موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات، کپڑے اور ٹائروں کی قانونی درآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر کسٹمز آپریشنز ایف بی آر سید شکیل شاہ نے کہا ہے کہ موثر کسٹمز انفورسمنٹ کی بدولت پیٹرولیم مصنوعات، کپڑے اور ٹائروں کی قانونی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

کسٹمز ہاوس کراچی میں ورلڈ کسٹمز ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے مطابق محکمہ کسٹمز میں انفرااسٹرکچرل اصلاحات کے تحت اپنی ذمہ داریاں انجام دی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیس لیس اسیسمنٹ سسٹم کے ذریعے کلیئرنس میں تاخیر کے خاتمے سے لے کر شفافیت و بہتری آئی۔

انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ میں ڈیجیٹل انفورسمنٹ سسٹم سمیت دیگر اصلاحات کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کر رہے ہیں۔

ممبر کسٹم آپریشنز نے کہا کہ پاکستان کسٹمز عالمی معیارات کے مطابق ٹیکنالوجی کو متعارف کرارہی ہے۔ کسٹمز نے پی ایس ڈبلیو اور فیس لیس کے ذریعے سنگ میل حاصل کیا ہے، جس سے سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول