Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مودی سرکار باز نہ آئی؛ بھارت کا ایک اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

Share It:



اسلام آباد:

بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا اور آپریشن سندور میں  ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈراما سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا نے ایک جھوٹی اور بغیر شواہد کے خبر دی ہے کہ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئیں۔

اس جھوٹی اور من گھڑت خبر میں پاکستان پر پھر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارتی میڈیا پاکستان کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، بین الاقوامی فورمز پر شرمندگی کے بعد بھارت کا پاکستان کو بدنام کرنے کا یہ نیا ڈراما ہے۔

بھارت اس طرح کی جھوٹی اور خود ساختہ خبروں کے ذریعے اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے اور بھارتی عوام کو خوف میں مبتلا کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی پرانی چال دہرائی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا روزگار کے لیے کمبوڈیا جانے والے تین پاکستانی شہریوں کو بھی دہشت گرد کہہ چکا ہے، یہ پروپیگنڈا بھارت کے اندرونی انتشار کو چھپانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول