Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ ڈراما بے نقاب، جنگی جنون میں مبتلا حکومت کا پروپیگنڈا ناکام

Share It:

[ad_1]

پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہوگیا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار اپنی عوام کو بیوقوف بناتے ہوئے فالس فلیگ آپریشن کی حکمت عملی جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ مودی کے جنگی جنون کو سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلایا جارہا ہے۔

26 جون کو بھارتی ایکس اکاؤنٹ نے اطلاع دی کہ ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ بھارتی ٹویٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان کے جیش محمد کے دہشت گرد ہندوستانی فوج کے 6 پیرا کے اسپیشل فورسز کے گھیرے میں ہیں۔ مزید کہا گیا کہ جیش محمد اور بھارتی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ابھی تک فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ حسب روایت بغیر کسی ثبوت کے ان دہشت گردوں کو پاکستان سے جوڑ دیا گیا۔ مودی سرکار مسلسل خودساختہ بیانیے کو پھیلانے کے لیے فالس فلیگ کا سہارا لیتی ہے، لیکن یہ حربہ اب بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے مودی کے جنگی جنون کو پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن عوام اب ان جھوٹے پروپیگنڈے سے بخوبی واقف ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ اگر مودی سرکار نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
 



[ad_2]

Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول