Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مودی سرکار کیخلاف فوجی اہلکار سڑکوں پر نکل آئے؛ تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

Share It:


بھارت میں مسلسل دوسری بار حکومت بنانے والے مودی اور ان کی متشدد کابینہ کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی۔ فوجی اہلکار بھی بغاوت پر اتر آئے۔

بھارتی ریاست بہار میں کم تنخواہ کے باعث ضروریاتِ زندگی پوری نہ ہونے پر بھارتی فوجی احتجاج کے لیے میدان عمل میں اتر آئے۔

بھارتی پرچم تھامے فوجی اہلکاروں نے ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاجاً مارچ کیا اور مراعات نہ ملنے کا شکوہ کیا۔

احتجاج کرنے والے بھارتی فوجیوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو بہار سے شروع ہونے والا احتجاج پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔

بھارتی فوج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کی یونین دعویٰ کیا کہ ڈائل-112 کو فعال بنانے کے بعد سے اب تک 15 سابق فوجی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔

یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل-112 میں ملازمت کرنے والے سابق فوجیوں سے کام لیا جا رہا ہے لیکن ان کو فلاحی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔

مظاہرے میں شامل ایک اہلکار نے کہا کہ ہمارے مطالبات پرانے ہیں جس کے لیے تمام اداروں کو خطوط لکھے لیکن  سنوائی نہیں ہوئی۔

Historic protest by the Indian Army against its own government!
In the Indian state of Bihar, Indian Army personnel, due to unfulfilled benefits and basic needs, took to the streets in full uniform and openly threatened to strike.
This is a unique incident in the world where a… pic.twitter.com/tLVp4x9U8t

— Eagle Claw (@EagleClawStrike) September 13, 2025





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول