Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مودی پالیسیوں کے خلاف بنگلہ دیش میں شدید احتجاج، بھارت مخالف نعرے گونج اٹھے

Share It:


جنوبی ایشیا میں بھارت کی علاقائی پالیسیوں اور ہندوتوا نظریے کے خلاف ردعمل میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

حالیہ دنوں میں بنگلا دیش میں بھارت مخالف مظاہروں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں عوام نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں اور خطے میں مبینہ مداخلت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

بنگلا دیشی ذرائع کے مطابق سیاسی کارکن عثمان ہادی کی شہادت کے بعد ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، جبکہ بعض بنگلا دیشی رہنماؤں کو مبینہ طور پر بھارت سے دھمکیوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے بعض ریٹائرڈ افسران کی جانب سے بنگلا دیشی نوجوان قیادت کو دی گئی دھمکیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

احتجاجی مظاہروں میں شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔ مظاہرین نے بھارتی خفیہ اداروں کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے اور علاقائی خودمختاری کے حق میں نعرے لگائے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مظاہرے جنوبی ایشیا میں بھارت کے کردار پر بڑھتے ہوئے عدم اعتماد اور عوامی ردعمل کی عکاسی کرتے ہیں۔ بنگلا دیشی نوجوانوں کی جانب سے لگائے جانے والے نعروں کو خطے میں بدلتے ہوئے سیاسی بیانیے سے جوڑا جا رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی کم نہ کی گئی تو بھارت اور اس کے ہمسایہ ممالک کے تعلقات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں، جس کے اثرات علاقائی استحکام پر پڑنے کا خدشہ ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول