Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مومنہ اقبال سیلابی مقامات پر صرف ویڈیوز بنانے کیلئے جانے والے عہدیداروں پر برس پڑیں

Share It:


اداکارہ مومنہ اقبال نے اعلیٰ معیار کا سوشل میڈیا کانٹینٹ تیار کرنے والی سیاسی شخصیات پر تنقید کی ہے جو سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں میں جاکر ویڈیوز بنا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔

 مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ٹک ٹاکرز اور اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے متعلقہ پلیٹ فارمز اور کام کو چھوڑ دیں کیوں کہ اب سیاسی شخصیات اس میدان میں اُتر چکی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’میں تمام TikTokers، YouTubers اور اداکاروں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چھوڑ دیں کیونکہ ہمارے تمام سیاستدان سوشل میڈیا جوائن کر چکے ہیں اور وہ یہ کام ہم سے بہتر کر رہے ہیں۔ خاص طور پر ان کے کانٹینٹ کریٹرز اور کیمرہ مین‘۔

اداکارہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم جانتے ہیں کہ وہ اپنے حلقے میں صرف 10 سے 15 منٹ کے لیے جاتے ہیں اور بعد میں غائب ہو جاتے ہیں، وہ ہماری حفاظت کریں گے؟۔

ملک کے بڑے حصوں میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے مومنہ اقبال نے کہا کہ سیاست دان اپنے محلوں میں رہتے ہیں اور وہ اس عام آدمی کا درد نہیں جانیں گے جس نے اپنے گھر پسینے اور خون سے بنائے ہیں اور ان کی سالوں کی محنت سے کھڑی کی گئی فصل تباہ ہوگئی جس کی وجہ سے وہ مر چکے ہیں مگر زندہ رہنے پر مجبور ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداح ان کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے آواز اُٹھانے پر مومنہ اقبال کو سراہا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی نے بھی سیلابی پانی سے اپنے گھر کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو شیئر کی تھی۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول