Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

موٹی بیویوں کا وزن کم کرانے کیلیے نادیہ خان نے شوہروں کو دلچسپ مشورہ دے ڈالا

Share It:


خواتین کے بڑھتے ہوئے وزن سے شوہروں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نادیہ خان نے انھیں ایک دلچسپ اور آزمودہ مشورہ دیا ہے۔

نٹ کھٹ نادیہ خان پاکستانی شوبز کی ہمیشہ چٹ پٹی رائے دینے والی ملکہ سمجھی جاتی ہیں جس کا ثبوت انھوں نے حال ہی میں دیدیا۔

میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے مارننگ شو میں ایک ایسا مشورہ دے ڈالا جس سے نہ صرف شوہر چونک اُٹھے بلکہ ان بیویاں بھی خبردار ہوگئیں۔

بیویوں کا وزن کم کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ انھیں براہ راست نہ ٹوکیں بلکہ یہ کہیں کہ یار میں موٹا ہو رہا ہوں اور بے ہنگم دکھائی دے رہا ہوں اب مجھے رات میں کم کھانا دیا کرو۔

نادیہ خان کے بقول جیسے ہی شوہر اپنا وزن کم کرنے کا یہ ڈراما کریں گے ان کی بیویاں فوراً کہیں گی کہ ارے نہیں! میں موٹی ہو رہی ہوں، آپ تو سمارٹ ہیں مجھے وزن کم کرنا ہے۔

اداکارہ نادیہ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ چند دن میں موٹی بیویاں اپنا وزن کم کرنے کے لیے سنجیدہ ہو جائیں گی۔

نادیہ خان کے بقول میں نے اپنے گھر میں بھی سب کے ساتھ یہی فارمولا چلایا اور میری جیم کی روٹین دیکھ کر پورا گھر ورزش پر لگ گیا ہے۔

میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ جو شوہر یہ کہتے ہیں میری بیوی موٹی ہے تو کوئی بات نہیں وہ دراصل یہ چاہتے ہیں ان کی بیوی جلد مرجائے۔ یہ محبت نہیں لاپروائی ہے۔

اس موقع پر انھوں نے موٹاپے کے طبی نقصان گنواتے ہوئے کہا کہ موٹاپا کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ جیسے شوگر گردے اور دل کے امراض وغیرہ۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول