Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کردی

Share It:



اسلام آباد:

کریڈٹ ریٹنگ کے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ٹو سے بڑھا کر سی ڈبل اے ون کردی.

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، موڈیز نے پاکستان کی آؤٹ لک کو "مستحکم” قرار دے دیا۔

موڈیز کے مطابق ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا سہرا بہتر زرمبادلہ ذخائر اور مالی نظم و ضبط کو جاتا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت پر عالمی اداروں کی مثبت رائے سامنے آئی ہے، ریونیو بیس میں اضافے اور اصلاحاتی ایجنڈے نے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ کریڈٹ ریٹنگ کے دیگر عالمی اداروں فِچ، ایس اینڈ پی کے بعد اب موڈیز نے بھی پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا ہے جو کہ ملک معیشت میں بہتری کا اعتراف ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی کریڈٹ درجہ بندی میں بہتری پر اظہار اطمینان کیا ہے اور معاشی ٹیم کی پذیرائی کی ہے۔

بین الاقوامی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا Caa2 سے بہتر ہو کر Caa1 پر آنا انتہائی خوش آئند ہے، حکومتی ٹیم اس ریٹنگ کو مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے، کریڈٹ ریٹنگ کا بہتر ہونا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کا مظہر ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول