Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مڈغاسکر میں نئی سیاسی تبدیلی؛ کرنل مائیکل رینڈریانرینا نے بطور صدر حلف اٹھا لیا

Share It:


مڈغاسکر میں حالیہ عوامی بغاوت اور فوجی مداخلت کے بعد کرنل مائیکل رینڈریانرینا نے ملک کے نئے صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مڈغاسکر میں جنریشن زی کے ملک گیر مگر خونی احتجاج کے نتیجے میں صدر اینڈری راجویلینا ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

ملکی پارلیمنٹ نے آئینی کردار ادا کرتے ہوئے ’ذمہ داری سے فرار‘ کے الزام پر صدر کا مواخذہ کیا اور انھیں صدارت کے عہدے معزول سے کردیا تھا۔

جس کے بعد قائم ہونے والی عبوری فوجی کونسل نے ملک کے اقتدار کو سنبھال لیا اور قومی اسمبلی کے سوا تمام پارلیمان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس عبوری فوجی کونسل کے سربراہ رینڈریانرینا ہی تھے جنھیں عدالتِ عالیہ نے ملک کے صدر کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دیدی۔

اس عدالتی فیصلے کے نتیجے میں اب کرنل مائیکل رینڈریانرینا کو ملکی فوج کے سربراہ نہیں بلکہ منتخب صدر کے طور پر آئینی حیثیت حاصل ہوگئی۔

ان کی حلف برداری کی تقریب دارالحکومت انتاناناریوو میں منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ فوجی افسران، ملکی سیاست دان، نوجوانوں کی تحریک کے نمائندے اور غیر ملکی وفود نے شرکت کی۔

حلف اُٹھانے کے بعد صدر رینڈریانرینا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہماری تاریخ کا ایک نیا باب کھل رہا ہے۔ ہم ماضی کو بھلا کر ملک کی سیاسی، معاشی اور انتظامی اصلاحات کریں گے۔

 

انھوں نے اعلان کیا کہ 18 سے 24 ماہ کے اندر نئے انتخابات کرائیں گے، نئی آئینی اصلاحات اور انتخابی قوانین تیار کیے جائیں گے جب کہ ایک ’’مشترکہ وزیراعظم‘‘ کے تقرر کے لیے مشاورت بھی جاری ہے۔

صدر رینڈریانرینا نے اس الزام کو مسترد کیا کہ یہ فوجی بغاوت ہے۔ ان کے بقول، ہائی کورٹ کی منظوری نے انہیں آئینی صدر بنایا ہے۔

تاہم، مفرور صدر راجویلینا کے حامیوں نے اسے آئینی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے غیر قانونی طور پر فوج کے ساتھ مل کر اقتدار منتقل کیا۔

خیال رہے کہ معزول صدر راجویلینا نے جان کے خطرے کے باعث ملک چھوڑنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فرانس کے زیر انتظام جزیرہ رِی یونین پہنچے اور وہاں سے دبئی روانہ ہوگئے۔

یہ تیسری بار ہے کہ قدرتی وسائل سے مالا مال مڈغاسکر کا ملکی سربراہ اقتدار سے بے دخل ہو کر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوا اور ملک میں 1960 کی آزادی کے بعد تیسری فوجی عبوری حکومت کا ہے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول