Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

مکہ مکرمہ میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی

Share It:


سعودی عرب میں ایک پاکستانی تارکین وطن کو منشیات اسمگل کرنے کے جرم میں دی گئی سزائے موت پر آج عمل درآمد کردیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری کو سزائے موت مکہ مکرمہ میں دی گئی۔ یہ سزا پہلے مجاز عدالت نے سنائی تھی اور سپریم کورٹ نے اسے برقرار رکھا۔

مجرم کی شناخت شیراز خان ولد نادر خان کے نام سے ظاہر کی گئی۔ یہ تصدیق بھی کی گئی کہ مجرم کو ہر قسم کی قانونی معاونت اور مدد تک رسائی دی گئی۔

یہ واضح نہیں کیا گیا کہ پاکستانی شہری کو کس طریقے سے سزائے موت دی گئی۔ سعودی عرب میں زیادہ تر سر قلم کیا جاتا ہے یا پھر فائرنگ اور کچھ کیسز میں سولی پر بھی لٹکایا جاتا ہے۔

آج ہی دمام شہر میں بھی ایک سعودی شہری کو دہشت گردی، سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے، جج کے اغوا و قتل اور تیل کی تنصیبات کو تباہ کرنے کی کوشش پر سزائے موت دی گئی۔

سعودی عرب دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں سزائے موت کی شرح بلند ہے، اور ان کیسز میں بڑی تعداد پاکستانی تارکین وطن کی بھی شامل رہی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی شہریوں کو سزائے موت کی شرح سالانہ 15 سے زائد بنتی ہے جن میں کیسز منشیات کی اسمگلنگ، قتل، چوری اور مذہبی حدود کے تحت ہوتے ہیں۔

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کو انتہائی سنگین جرم سمجھا جاتا ہے جس پر براہ راست سزائے موت نافذ ہوتی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول