Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

میدان میں بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ غیر اخلاقی تھا، ہم نے تحمل دکھایا، سرفراز احمد

Share It:



اسلام آباد:

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میدان میں بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ غیر اخلاقی تھا، میں نے پاکستانی پلیئرز کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔

پاکستان انڈر 19ٹیم کے کوچ شاہد انور، کپتان فرحان یوسف، اوپنر سمیر منہاس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے میدان میں غیر مناسب رویہ اپنایا، میں نے اپنے کھلاڑیوں کو ہدایت دی کہ وہ جو کررہے ہیں انہیں کرنے دیں ہم نے اپنا رویہ ٹھیک رکھنا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہم نے جیت اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ سیلیبرٹ کی، بھارت نے جو کیا وہ انکا ذاتی فعل ہے، کرکٹ میں اسپورٹس مین اسپرٹ رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جیت پورا ایک پراسس تھا لڑکوں کو ہی اسکا کریڈٹ جاتا ہے۔ کوچز نے لڑکوں کے ساتھ بہت محنت کی، آنیوالے وقت میں نوجوان پلیئر ملک کا نام روشن کرینگے۔ کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا اور ٹیم ورک دکھایا جس کی بدولت کامیابی ملی۔

سرفراز نے بتایا کہ ہماری وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے بچوں کیلٸے ایک، ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ فرحان یوسف وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا، چیٸرمین پی سی بی محسن نقوی کی سپورٹ پر انکے شکرگزار ہیں، مارا فوکس انڈر19ورلڈ کپ ہے۔

کوچ شاہد انور نے کہا کہ ایشیا کپ کیلٸے 70 لڑکے شارٹ لسٹ کٸے، 30 کھلاڑیوں کا پانچ ماہ کیمپ لگایا، ہم نے ’فیئر لیس کرکٹ‘ کھیلنے کا پلان بنایا تھا، یونیٹی اور ڈسپلن کو یقینی بنایا، لڑکوں نے بھرپور محنت کی اور رزلٹ سب کے سامنے ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول