Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

میدان میں حریف، میچ کے بعد گلے لگ گئے، اسپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ

Share It:


کھیل کوئی بھی ہو اسے سیاست اور بغض و دشمنی سے پاک رکھنا ہی کھیل کی اصل روح ہوتی ہے، خاص طور پر کرکٹ کو ہمیشہ سے ہی ’جینٹلمین گیم‘ کہا جاتا ہے۔

یو اے ای میں کھیلے جارہے حالیہ ایشیا کپ میں جہاں بھارتی ٹیم نے کھیل کی روح کے منافی اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت کی ہے وہیں سری لنکا اور پاکستان کے میچ میں اسپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

ابوظبی  میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔

بعد ازاں ہسارنگا نے فخر زمان کا شاندار کیچ تھام کر اور صائم ایوب کو بولڈ کرکے ابرار احمد کے جشن منانے کا انداز اپنایا۔

میدان میں ایک دوسرے کے جشن کا انداز اپنانے والے ابرار اور ہسارنگا میچ کے بعد پرتپاک انداز میں گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کے انداز کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے کھیل کی روح کے منافی حرکت کرتے ہوئے پاکستان ٹیم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول