Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

میڈونا کی پوپ سے غزہ کے بچوں کے لیے اپیل، سالگرہ پر عطیات دینے کا اعلان

Share It:


عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے پوپ آف ویٹیکن پوپ لیو سے غزہ کا دورہ کرنے اور جنگ سے متاثرہ بچوں کے لیے امدادی راستے کھلوانے کے لیے کردار ادا کرنے اپیل کی ہے۔

موسیقی کی دنیا کی 66 سالہ اسٹار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ہمارے درمیان وہ واحد شخصیت ہیں جنہیں کوئی غزہ جانے سے روک نہیں سکتا۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اب مکمل طور پر انسانی امداد کے دروازے کھلوانے ہوں گے تاکہ غزہ کے معصوم بچوں کو بچا سکیں۔ اب ہمارے پاس وقت نہیں بچا ہے۔

امریکی گلوکارہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ اپنے بیٹے روکّو رچی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر غزہ میں کام کرنے والی امدادی تنظیموں کو عطیات دیں گی۔

انھوں نے مزید لکھا کہ بطور ماں، میرے لیے یہ سب سے خوبصورت تحفہ ہوگا کہ میں دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کروں کہ وہ غزہ کے بچوں کی مدد کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق کردار ادا کریں۔

میڈونا کے اس پیغام پر عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ڈائریکٹر جنرل نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت اور امن کی بات کرنا آج کے دور میں بہت ضروری ہے۔ میڈونا، آپ کی ہمدردی اور متاثرہ بچوں کے ساتھ یکجہتی بہت معنی رکھتی ہے۔

میڈونا کی اس اپیل پر موجودہ پوپ لیو کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم انھوں نے متعدد بار اپیل کی ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کو یقینی بنانے اور طاقت کے استعمال گریز کیا جائے۔

 





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول