Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

میگا کرپشن؛ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹینوگرافر نے اربوں روپے کی خوردبرد کا اعتراف کرلیا

Share It:



راولپنڈی:

آر ڈی اے میگا کرپشن اسکینڈل میں  راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسٹینو گرافر جہانگیر احمد نے اقبال جرم کر لیا۔

ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ ڈھائی ارب روپے کرپشن میں میرا حصہ ایک کروڑ 35 لاکھ روپے تھا ۔ ادارے کے افسران نے 2 ارب 50 کروڑ کی کرپشن کی۔  ملزم کی جانب سے پلی بارگین کی درخواست منظور ہونے کے بعد پہلی 4.5 ملین روپے کی قسط عدالت جمع کرا دی گئی۔

کیس کے مرکزی ملزم خود کشی کرنے والے سابق ڈائریکٹر فنانس کا بھائی جیل منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پلی بارگین کی درخواست منظوری کے بعد اسٹینو گرافر جہانگیر احمد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پلی بار گین  کرنے والا ملزم سابق ڈسٹرکٹ ناظم راولپنڈی جاوید اخلاص کا داماد ہے۔

ملزم جہانگیر نے آر ڈی اے کے سرکاری اکاؤنٹ سے رقم اپنی اہلیہ  صائمہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم کی ملازمت اب خطرے میں ہے۔ نیب قانون کے تحت ملزم 10 سال کے لیے نااہل ہوتا ہے۔

احتساب عدالت راولپنڈی کے جج شیخ اعجاز علی نے کیس کا فیصلہ سنا دیا جب کہ پلی بارگین و رقم ادائیگی پر چیئرمین نیب نے بھی درخواست منظور کرلی۔ ملزم کی پلی بار گین درخواست کے بعد تمام ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آر ڈی اے کے تمام متعلقہ افسران کی گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول