Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نئی نسل ڈیمنشیا کے خطرے سے زیادہ محفوظ ہے، حیرت انگیز انکشاف

Share It:


نئی نسل (جو حالیہ دہائیوں میں پیدا ہوئی ہے) بڑی عمر کے مقابلے میں ڈیمنشیا کے خطرے سے نسبتاً زیادہ محفوظ ہے۔

کوئنزلینڈ یونیورسٹی کے محققین نے تقریباً 62,437 بزرگ افراد کا ڈیٹا تجزیہ کیا، جنکی پیدائش بین 1890 تا 1948 کے دوران ہوئی تھی اور یہ دیکھا کہ 75-80 سال کی عمر کے افراد میں ڈیمینشیا کی شرح حالیہ جنریشنز میں پہلے سے کم ہے۔

مثال کے طور پر امریکا میں 81-85 سال کی عمر کے افراد میں جو لوگ 1890-1913 کے دور میں پیدا ہوئے، ان میں ڈیمینشیا کی شرح تقریباً 25.1٪ تھی جبکہ جو لوگ 1939-1943 کے درمیان پیدا ہوئے، ان میں یہی شرح 15.5٪ رہی، یعنی تقریباً 10 پوائنٹس کا قابلِ غور فرق۔

محققین نے چند ایسے عوامل تجویز کیے ہیں جنہوں نے نئی نسل کو نسبتاً محفوظ بنایا ہے۔ سب سے پہلے تعلیمی معیار اور رسائی بہتر ہوئی ہے خصوصاً خواتین کی تعلیم میں اضافہ ہوا ہے، جس سے دماغی صلاحیت بڑھی ہے۔

بلڈ پریشر، دل کی بیماری، ذیابیطس، اور دیگر قلبی عوامل کا بہتر علاج اور کنٹرول ممکن ہوا ہے، جو دماغی خلیات پر مثبت اثر ڈالتے ہیں۔ صاف پانی، بہتر غذائی معیار، صحت عامہ کی سہولیات، اور رہائشی حالات میں بہتری نے جراثیموں، ویروسز اور دیگر ماحولیاتی خطرات کو کم کیا ہے۔

مزید برآں تشخیص اور علاج جلد ہوتا ہے، دیکھ بھال کے مراکز بہتر ہیں، ویکسینیشن اور دیگر مداخلتیں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ مثال کے طور پر shingles vaccine لینے والوں میں ڈیمنشیا کا امکان تقریباً 20٪ کم پایا گیا ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول