Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نائب وزیراعظم سے قازقستان کے  ہم منصب کی ملاقات، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

Share It:



اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے قازقستان کے نائب وزیراعظم نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

قازقستان کے نائب وزیر اعظم مرات نورتیو گزشتہ شب پاکستان پہنچے، جہاں  ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان محدود ملاقات ہوئی جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات منعقد ہوئے۔

مذاکرات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی و اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے، خطے میں روابط بڑھانے اور نومبر 2025ء  میں قازق صدر کے متوقع دورۂ پاکستان سے قبل قریبی تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کی مشترکہ صدارت سینیٹر اسحاق ڈار اور مرات نورتیو نے کی۔  مذاکرات میں تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، تعلیم، ثقافت، سیاحت، سکیورٹی اور لاجسٹک کنیکٹیویٹی سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے قازق صدر کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے روڈ میپ کو حتمی شکل دی۔ مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قازقستان کی وزارتِ خارجہ کے درمیان تعاون کے ایکشن پلان پر بھی دستخط کیے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول