Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نائیجیریا میں ایک اور کشتی حادثہ؛ چالیس مسافر لاپتہ

Share It:


نائیجیریا میں ایک اور کشتی حادثہ پیش آنے کے واقعے میں درجنوں افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست سوکوٹو میں اس وقت پیش آیا جب ایک کشتی مسافروں کو مشہور گورونیو بازار لے جا رہی تھی کہ اچانک اُلٹ گئی۔

نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر پچاس افراد سوار تھے جن میں سے چالیس تاحال لاپتا ہیں، جبکہ دس افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مقامی حکام مصروف عمل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ کشتی میں اوورلوڈنگ ہوسکتی ہے، تاہم حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ نائیجیریا میں اس نوعیت کے حادثات عام ہیں۔ گزشتہ ماہ بھی ریاست نائجر میں مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جان سے گئے جبکہ درجنوں لاپتا ہوگئے تھے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول