Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نامور اداکار کا کئی سالوں بعد سابق اہلیہ سے طلاق پر اظہار افسوس

Share It:



پاکستان کے سینئر اداکار جمال شاہ نے تقریباً 34 سالوں کے بعد طلاق پر افسوس کا اظہار کردیا۔ 

جمال شاہ ایک معروف فنکار، گلوکار اور اداکار ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کوئٹہ سے کیا اور بعد ازاں ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔

وہ سرکاری عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ ان کی ذاتی زندگی بھی اکثر خبروں میں رہی ہے۔

فریال گوہر اور جمال شاہ پاکستان کے دو بڑے اور سینئر فنکار ہیں، ایک وقت تھا جب انہیں شوبز انڈسٹری کا آئیڈیل جوڑا سمجھا جاتا تھا اور مداح انہیں ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہوتے تھے۔

ان کی طلاق نے لاکھوں مداحوں کا دل توڑ دیا تھا اور لوگ ہمیشہ سوچتے رہے کہ آخر وہ ایک دوسرے سے کیوں جدا ہوئے۔

Sari umar Mei joker jyah banya ryaa🤡 pic.twitter.com/PC5taPqv1n
— کیڑےمکوڑے (@Form_45) February 26, 2026

حال ہی میں جمال شاہ اور فریال گوہر ایک ساتھ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی ملاقات کیسے ہوئی، وہ ایک دوسرے کے قریب کیسے آئے اور آخرکار ان کا رشتہ کیسے ختم ہوا۔

دونوں نے بتایا کہ وہ آج بھی ایک دوسرے کا بے حد احترام کرتے ہیں، ان کی طلاق 1992 میں ہوئی تھی جب کہ فریال گوہر 1995 میں پاکستان چھوڑ کر چلی گئیں، تاہم انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے بات چیت بند نہیں کی۔

اب جمال شاہ نے وسی شاہ کے پروگرام ’زبردست‘ میں اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ ماضی میں ایسا ہوا۔

اداکار نے کہا کہ ان کی پہلی شادی کو سب نے قبول کیا تھا اور عوام کو بھی ان کی اور ان کی اہلیہ کی جوڑی بہت پسند تھی، اس لیے جب ان کی طلاق ہوئی تو یہ مایوس کن تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فریال گوہر مضبوط شخصیت کی مالک تھیں جب کہ ان کی اپنی طبیعت کچھ زیادہ جذباتی اور اتار چڑھاؤ والی تھی، اسی لیے شاید دونوں کا ساتھ چلنا ممکن نہیں تھا، تاہم یہ وقت ان کے لیے بہت مشکل تھا۔

 



Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول