Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط ہیں، محسن نقوی کا سخت ردعمل

Share It:



لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سابق کپتان راشد لطیف کے معاملے پر سوشل میڈیا میں سابق چیئرمین نجم سیٹھی کو سخت جواب دیتے ہوئے ان کے بیان کو یکسر بے بنیاد قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نجم سیٹھی کے بیان پر جواب دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ‘نجم سیٹھی آپ کے بیانات مکمل طور پر غلط، بے وقت اور حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ ‘راشد لطیف کے خلاف پی سی بی کی کارروائی کبھی بھی تنقید کو خاموش کرنے کے حوالے سے نہیں تھی’۔

محسن نقوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات کو جان بوجھ کر پھیلانے پر وضاحت کے لیے تھی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہماری کارروائی مکمل طور پر قانون کے دائرے میں ہے اور ہماری توجہ مکمل طور پر پاکستان کرکٹ اور اس کے کھلاڑیوں کی سالمیت کے تحفظ پر مرکوز ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘راشد لطیف نے آج اپنی ٹوئٹ میں معافی مانگ لی ہے، بورڈ کے مؤقف کی واضح تائید کی ہے، ہم ان کی معافی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں’۔

مزید پڑھیں: راشد لطیف نے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

محسن نقوی نے کہا کہ ‘ہم بورڈ پر تنقید کرنے والوں کو خاموش کروانے کے لیے دوسرے ذرائع استعمال نہیں کرتے ہیں، ہم پاکستان کرکٹ اور اس کے اثاثوں کا تحفظ کرتے ہیں’۔

قبل ازیں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ‘مجھے حیرت ہے کہ پی سی بی کی پالیسیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تنقیدی بیانات پر سابق کپتان راشد لطیف کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری شروع کردی گئی ہے’۔

انہوں نے کہا تھا کہ ‘میں کرکٹ انتظامیہ پر زور دیتا ہوں کہ اس طرح کے جابرانہ ہتھکنڈوں سے اجتناب کریں اور عدلیہ سے ہماری آزادیوں کے تحفظ کی توقع ہے’۔

خیال رہے کہ سابق کپتان راشد لطیف نے محمد رضوان کو ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے پر پی سی بی کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی، جس پر بورڈ نے بھی اپنا ردعمل دیا تھا۔

راشد لطیف نے اب ایکس پر اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے پی سی بی اور عوام سے معذرت کی ہے۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول