Recent News

Copyright © 2025 Indus OBServer. All Right Reserved.

نجکاری کا مبینہ خوف، پی آئی اے کا ایک اور ملازم کینیڈا میں غائب

Share It:



لاہور:

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔

آصف نجم 16 نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے کینیڈا پہنچا تھا اور 19 نومبر کی پرواز سے ٹورنٹو سے عملے کے ارکان کو واپس لاہور پہنچنا تھا لیکن آصف نجم 16 سے 19 نومبر کے دوران ہوٹل سے غائب ہوگیا۔

اس سے قبل بھی پی آئی اے کے متعدد ملازمین بیرون ملک لاپتا ہو چکے ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ​پی آئی اے کے فضائی میزبان آصف نجم نے ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز PK-798 پر رپورٹ نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ آصف نجم نے رابطہ کرنے پر طبیعت کی ناسازی کا عذر پیش کیا تاہم معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ غیر قانونی طور غائب ہونے کی صورت میں فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔





Source link

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Grid News

Latest Post

انڈس آبزرور ایک خودمختار ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے جو پاکستان اور دنیا بھر کی تازہ ترین، مستند اور غیر جانبدار خبریں فراہم کرتا ہے۔ ہمارا مقصد سچائی پر مبنی صحافت کو فروغ دینا ہے تاکہ قارئین تک درست معلومات اور تجزیے بروقت پہنچ سکیں۔ ہم سیاست، بین الاقوامی امور، ایران۔اسرائیل جنگ، کاروبار، کھیل، صحت اور تفریح سمیت مختلف شعبوں پر خبریں فراہم کرتے ہیں۔ انڈس آبزرور سچائی کی آواز ہے جہاں ہر خبر ذمہ داری کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

سب سے زیادہ مقبول